پاکستان میں ٹک ٹاک تفریح نہیں، معلومات اور تلاش کا اہم پلیٹ فارم بن گیا
Web Desk
8 January 2026
پاکستان میں مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک تیزی سے محض تفریحی ایپ سے آگے بڑھ کر معلومات، سیکھنے اور دریافت کا ترجیحی ذریعہ بنتا جا رہا ہے، جہاں صارفین اب مستند اور فوری معلومات کے لیے سرچ فیچر کو مؤثر طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
کمپنی کے مطابق صارفین ٹک ٹاک کو ایک ’ویڈیو فرسٹ‘ سرچ انجن کے طور پر اپناتے جا رہے ہیں، جہاں مختصر ویڈیوز کے ذریعے امتحان کی تیاری، سفر کی منصوبہ بندی، تازہ خبریں، کھانوں، فٹنس اور نئی مہارتیں سیکھی جا رہی ہیں۔ اس رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین تحریری مواد کے بجائے کری ایٹرز کی جانب سے پیش کردہ بصری اور سیاق و سباق سے بھرپور معلومات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان میں تعلیمی، ثقافتی، سفری، طرزِ زندگی اور ”ہاؤ ٹو“ مواد سے متعلق تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا۔ #TravelTok کی تلاش میں 53 فیصد، #FoodTok میں 52 فیصد، #StudyTok میں 60 فیصد جبکہ #FitnessTok میں سب سے زیادہ 66 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تجزیوں کے مطابق ٹک ٹاک کا سرچ فیچر پاکستانی صارفین کے لیے حقیقی زندگی سے جڑے سوالات کے فوری اور مستند جوابات حاصل کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، جو پلیٹ فارم کو تفریح سے بڑھ کر ایک معلوماتی تجربے میں تبدیل کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
31 July 2026
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026