LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Web Desk

25 December 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اقلیتوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی اقلیتی رکن کے ساتھ زیادتی ہوئی تو وہ اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اقلیتوں کے لیے قبرستانوں اور دیگر سہولیات کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے اور اقلیتی رہنما رمیش سنگھ اروڑا کو بجٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں سب شہری، چاہے مسلمان، سکھ، ہندو یا مسیحی ہوں، برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔

مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کی جانب سے چرچز کی صفائی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبے کی تمام عبادت گاہوں کو صاف اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اقلیتوں کے لیے فنڈز بڑھا رہی ہے اور مینارٹی کارڈ کی رقم 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کی جائے گی تاکہ فلاح و بہبود میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دنیا کے سامنے مثال بنانا ہے اور صوبے کے تمام شہری سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد اور محفوظ ہیں۔