LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور

اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں، صوبوں میں تفریق نہیں کی: مریم نواز

Web Desk

5 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں ہوتی اور حکومت پنجاب نے کبھی صوبوں کے درمیان تفریق نہیں کی۔

صوبائی دارالحکومت میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچ طلبہ ہمارے معزز مہمان ہیں اور آپ سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی معلوم ہوا کہ شرکاء ملاقات کے خواہاں ہیں تو فوری طور پر ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ آبادی کے لحاظ سے پنجاب سب سے بڑا صوبہ ضرور ہے، تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ پنجاب کو زیادہ وسائل ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی فنڈز کی تقسیم آبادی کے تناسب سے ہوتی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں پنجابی، سندھی، بلوچی یا کسی اور شناخت کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایسی تفریق ملک کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور حکومت سب کو برابر سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور تقرریاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں یہ برائیاں پروان چڑھیں، تاہم موجودہ حکومت بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور صوبے کے وسائل عوام ہی پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے بعض علاقوں میں کئی کئی دن تک کسی جرم کی اطلاع موصول نہیں ہوتی۔ سی سی ڈی کی مؤثر کارروائیوں کے باعث ہراسانی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ ’اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت روزانہ تقریباً 500 گھروں کی تعمیر جاری ہے اور اب تک 65 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دروازے دوسرے صوبوں کے لیے بھی کھلے ہیں اور ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، آپ پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے والے لوگ ہیں اور ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ صوبے میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا، سڑکوں کے جال کو وسعت دی گئی، سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور اپنی مدتِ حکومت میں صوبے بھر میں امراضِ قلب کے جدید ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔