LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھی، آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں وزیراعظم کا خطاب

Web Desk

8 November 2025

آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ دیکھا۔
افواجِ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے 7 جنگی طیارے مار گرائے، جس نے پاکستان کی عسکری مہارت کو پوری دنیا کے سامنے منوا دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یومِ فتح کی تقریب میں شرکت اُن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ملک  پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی، بھائی چارے اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے یہ تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف اپنی دفاعی طاقت منوائی بلکہ دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن دفاعِ وطن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خطاب کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر نظر رکھنا ہو گی جبکہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں آذربائیجانی دستے کی شرکت پاکستان کے لیے اعزاز اور دوستی کی علامت ہے۔