1971 کی جنگ میں لیفٹیننٹ سالار بیگ کی بہادری کی داستان
Web Desk
15 December 2025
1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کےغازی لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ) نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی اور لیفٹیننٹ سالار بیگ کی بہادری کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ 1971 کی جنگ کے دوران میرے بڑے بھائی سالار بیگ، لیفٹیننٹ تھے۔
سالار اکتوبر 1971 میں مشرقی پاکستان میں تعینات ہوئے، میرے والد صاحب فوجی تھے، ان کا ایمان بہت پختہ تھا، 21 نومبر 1971 کو بھارت نے ایسٹ پاکستان پر حملہ کر کے جنگ شروع کی۔
بھارت کو اندازہ ہوگیا تھا کہ مکتی باہنی سے مطلوبہ کامیابی نہیں ملی، غریب پور میں بھارت نے 14 پنجاب اور 45 کیلوری سکواڈرن بھیجے، ہمارے بریگیڈ کمانڈر، بریگیڈیئر محمد حیات کو خبر ملی تو کہا، بھارتی فوج کو جوابی کارروائی سے واپس بھیجتے ہیں۔
جب ہماری فوج پہنچی تو معلوم ہوا بھارت ٹینک لے کر تیار ہے، ہم نے جوابی کارروائی میں بھارت کے چھ ٹینک تباہ کئے، میرے بھائی سالار فرنٹ لائن پر تھے اور انہوں نے بھارت کے دو ٹینک تباہ کئے، یہ دیکھ کر بھارت نے اپنے باقی ٹینک پیچھے ہٹا لئے۔اس کارروائی کے دوران ہمارا ایک ٹینک، جو سکواڈرن کمانڈر کا تھا محفوظ رہا، سکواڈرن کمانڈر نے سالار بیگ کو کہا کہ وہ آ کر ٹینک کا چارج سنبھالیں۔سالار کو ایک اور ٹینک ملا جو فارورڈ آبزرورکا تھا اور دونوں ٹینکوں کو سالار نے 25 دن تک کمانڈ کیا، میجر مسعود الحسن نے سالار کو پیچھے جانے کو کہا، تو سالار نے جواب دیا، “میرے پاس ابھی دو گولے باقی ہیں، یہ جنگ مکمل کرنی ہے”، 15 دسمبر کو بھارت کا ایک نئے سکواڈرن ٹینک کے ساتھ آگے بڑھا جبکہ سالار کے پاس دو ٹینک اور ایک کمپنی تھی۔بھارتی فوج رینج میں آئی تو سالار نے ان کے دو ٹینک مار کر انہیں چھپنے پر مجبور کیا، بھارتی فوج نے پھر دور سے فائرنگ شروع کر دی، سالار کے دو گولے ختم ہو چکے تھے، مگر وہ ٹینک کے کپولا میں کھڑے ہو کر مشین گن سے فائر کرتے رہے۔
سالار نے بھارت کی انفنٹری کو بہت نقصان پہنچایا، دشمن کی جوابی کارروائی کے دوران سالار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026