عمران خان کو دوسراانجکشن 25فروری کو لگے گا، ضرورت پڑی تولیزرآپریشن ہوگا، طارق فضل چوہدری
Web Desk
16 February 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگے گا اور اگر لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا۔ سوشل میڈیاپربیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزاڈیالہ جیل میں حکومتی ہدایت کے مطابق عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔حکومت نے ہر ضروری سہولت فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر عارف اور شفاء اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل معائنہ کیا جبکہ سینئر ماہرین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال پر موجود رہے اور بیرسٹر گوہر کو بھی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔
طارق فضل چوہدری نے لکھا کہ ’ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی سوجن میں واضح کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے جبکہ معائنے کے دوران آنکھ میں کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی ہے۔ حکومت نے خاندان کو بھی باقاعدہ مطلع کیا کہ وہ معائنے کے دوران موجود رہ سکتے ہیں تاہم خاندان کی جانب سے کوئی نمائندہ نہیں آیا، اس کے باوجود تمام کارروائی آزاد ماہرین کی نگرانی میں کی گئی۔
وفاقی وزیرنےکہاکہ موجودہ علاج کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اگرضرورت پڑیتو لیزرٹریٹمنٹ کا فیصلہ کیاجائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قیدی کی حیثیت کے باوجود عمران خان کو تمام طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں ۔عمران خان کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026