LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

ٹیرف ریشنلائزیشن کے باعث درآمدات سے ریونیو پر اثرات کی تفصیلات سامنے آگئیں درآمدی گاڑیوں اور پرزوں پر کسٹم ڈیوٹی گھٹانے سے 35 ارب روپے کم ملیں گے

Web Desk

30 June 2026

حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کے باعث امپورٹ (درآمدات) سے حاصل ہونے والے ملکی ریونیو میں نمایاں کمی کی سرکاری تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، حکومت کی اس نئی پالیسی کے نتیجے میں درآمدی گاڑیوں اور ان کے پرزوں (آٹو پارٹس) پر کسٹم ڈیوٹی گھٹانے سے قومی خزانے کو 35 ارب روپے کم ریونیو حاصل ہوگا۔ ٹیرف میں نرمی کے تحت 850 سی سی سے لے کر 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 35 سے لے کر 50 فیصد تک کی بڑی کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی صنعت کو فروغ دینے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد اور موٹر سائیکلوں (بائیکس) پر 20 فیصد تک کم کر دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق، آٹو سیکٹر کے ساتھ ساتھ ویجیٹبل آئل (خوردنی تیل)، سونا، چاندی اور موبائل فونز پر عائد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں بھی 2، 2 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ بعض اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی سرے سے ختم اور کچھ پر شرح کم کرنے کے باعث مجموعی ریونیو میں 47 ارب 6 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوگی۔ اسی طرح، مختلف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کی شرح میں کٹوتی کرنے کے باعث حکومت کو 65 ارب 57 کروڑ روپے کا ریونیو کم ملے گا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان اقدامات سے ٹیکسوں کی مد میں حکومتی آمدن عارضی طور پر کم ہوئی ہے، تاہم اس کا مقصد مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا، اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے خام مال کی لاگت کو کم کرنا ہے۔