پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے
Web Desk
18 November 2026
راقی حکومت اور ایران نواز مسلح ملیشیا کے درمیان شدت اختیار کرنے والے تنازع کو حل کرانے کے لیے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی ہنگامی دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔
ایک سینئر عراقی عہدیدار نے عرب میڈیا کو بتایا کہ قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی عراق کے اہم قصبے جرف النصر میں تیل کی مبینہ سمگلنگ کے معاملے پر پیدا ہونے والے شدید تنازع کو سفارتی و سیاسی طور پر حل کرانے میں مدد کے لیے بغداد پہنچے ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے عراقی وزیراعظم اور اہم سیاسی رہنماؤں سے تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں تاکہ جرف النصر کے علاقے میں جاری سیکیورٹی بحران کے پُرامن خاتمے کے لیے کسی قابلِ قبول معاہدے پر پہنچا جا سکے۔
واضح رہے کہ عراقی حکومت نے تیل کی مبینہ سمگلنگ کی تحقیقات کے دوران ملکی مسلح افواج کو جرف النصر کے علاقے میں پیش قدمی کرنے کا حکم دیا تھا، جو کہ ایران کے حمایت یافتہ طاقتور مسلح گروپ ’’کتائب حزب اللہ‘‘ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے تیل سمگلنگ کی تحقیقات میں ملوث قرار دیے جانے والے اس مسلح گروپ کو متعلقہ علاقہ فوری طور پر خالی کرنے کے لیے حتمی ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026
دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال
18 November 2026
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب
18 November 2026
امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا
18 November 2026
امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند
18 November 2026
روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک
18 November 2026