ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
Web Desk
28 September 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ دو راہگیر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے اس لرزہ خیز واقعے کے بعد مسلح حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ڈی پی او عبدالصمد خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ٹانک کے وزیر آباد بازار میں پیش آیا، جہاں گھات لگائے بیٹھے مسلح ملزمان نے ٹریفک پولیس کی موبائل وین کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوتے وقت پولیس کی موبائل وین بھی ساتھ لے گئے تھے، جسے بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرہ بڈھا کے علاقے سے برآمد کر لیا ہے۔ اس اندوہناک فائرنگ کی زد میں آ کر دو راہگیر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی عصمت اللہ بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شہداء کی لاشیں بھی لائی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور پیدل آنے جانے والے راستوں پر سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026