LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

طلال چوہدری کی آسٹریا میں “گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ” کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت

Web Desk

4 July 2026

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ “گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ” (Global Alliance to Counter Migrant Smuggling) کے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اس اہم عالمی فورم پر یورپی یونین (EU) اور دیگر شرکاء نے غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے پاکستان کے مؤثر اقدامات کو کھلے دل سے سراہا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے اہم پیشرفت شیئر کی اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جامع و سخت حکمتِ عملی کے باعث پاکستان سے ہونے والی غیر قانونی ہجرت میں 47 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کامیاب اسٹریٹجی اب دنیا کے دیگر ممالک کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہے۔

طلال چوہدری نے واضح کیا کہ غیر قانونی ہجرت اب کسی ایک ملک کی سرحد تک محدود مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک پیچیدہ عالمی چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ممالک کے درمیان مشترکہ حکمتِ عملی، جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال، انٹیلی جنس معلومات کا باہمی تبادلہ اور مضبوط بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک دنیا بھر میں محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت (Legal Migration) کو فروغ نہیں دیا جاتا اور روزگار کے قانونی مواقع میں اضافہ نہیں کیا جاتا، تب تک غیر قانونی ہجرت اور معصوم انسانوں کی اسمگلنگ کا جڑ سے خاتمہ ممکن نہیں۔

عالمی کانفرنس کے شرکاء اور یورپی یونین کے وفود نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے نیٹ ورکس اور انسانی اسمگلرز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی کریک ڈاؤن کارروائیوں اور شاندار کارکردگی کی بھی خصوصی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بین الاقوامی ناسور کو روکنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔