LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

پی ٹی آئی کا مقصد احتجاج نہیں ملک میں انارکی پیدا کرنا ہے: طلال چودھری

Web Desk

20 September 2026

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا مقصد سیاسی یا پرامن احتجاج کرنا نہیں بلکہ ملک میں انارکی اور بدامنی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات ان کی اصل منصوبہ بندی اور ذہنیت کو بے نقاب کرتے ہیں، کیونکہ پرامن سیاسی احتجاج کے لیے کبھی اس قسم کی زبان اور حکمتِ عملی استعمال نہیں کی جاتی۔

وزیرِ مملکت نے پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے عزائم بالکل واضح ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے واقعات میں مسلح افراد لائے گئے اور اہلکاروں کو کچلا گیا، جبکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود خود کو پرامن ثابت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ طلال چودھری نے واضح کیا کہ دیگر تمام سیاسی جماعتیں قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کا حق استعمال کرتی ہیں، مگر ریاست میں انارکی پھیلانے والے گروہوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ریاست کی بنیادی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔