LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک

طلال چودھری نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا مراعاتی بل مضحکہ خیز قرار دیدیا

Web Desk

8 July 2026

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ مراعاتی بل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان کو سیاسی رشوت دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی سے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے وی آئی پی (VIP) کلچر کے خاتمے کے دعوے کرنے والوں نے اپنے لیے مراعات کے انبار لگا لیے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت نے بل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعے ارکانِ اسمبلی اور ان کی بیگمات کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ، ٹول ٹیکس سے مستقل استثنا، سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں بالکل مفت قیام اور ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا سمیت مختلف غیر معمولی مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں ماضی میں کسی بھی صوبائی یا قومی اسمبلی نے ایسی خود غرضانہ قانون سازی نہیں کی۔

طلال چودھری نے پی ٹی آئی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے ایک رہنما ماضی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو موٹرسائیکل کی طرح استعمال کرتے رہے، جبکہ اقبال آفریدی اور ان کے بیٹے کی جانب سے بلیو پاسپورٹ کے غلط استعمال کے شواہد بھی موجود ہیں۔

سادگی اور احتساب کے حکومتی دعوؤں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں میں 85 فیصد، جبکہ غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں میں 60 سے 65 فیصد تک نمایاں کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف باتوں کی حد تک احتساب اور سادگی کا راگ الاپتی ہے، مگر اس کی عملی سیاست ہمیشہ ان کے دعوؤں کے برعکس نظر آتی ہے۔