LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد کو 31 دسمبر تک پلاسٹک فری بنا دیا جائے گا: طلال چودھری

Web Desk

10 October 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو رواں سال 31 دسمبر 2026ء تک مکمل طور پر “پلاسٹک فری” (Plastic-Free) شہر بنا دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں مہم کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ذاتی طور پر وعدہ کیا ہے کہ مقررہ مدت تک وفاقی دارالحکومت کو پلاسٹک کے کچرے سے پاک کر دیا جائے گا، جس کے لیے تجارتی تنظیموں، بزنس کمیونٹی اور عوام کی مشاورت سے آگاہی و عملی اقدامات جاری ہیں۔

طلال چودھری نے پلاسٹک کے ماحولیاتی نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک نہ صرف شہر کے سیوریج سسٹم کو بلاک کر کے نالوں کی بندش کا سبب بنتا ہے، بلکہ مٹی میں شامل ہونے کے بعد صدیوں تک تلف نہیں ہوتا اور شدید فضائی و زمینی آلودگی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو پاک و ہرا بھرا (Clean & Green) بنانا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحتمند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔ حکومت اس ہدف کے حصول کے لیے شہریوں کے تعاون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر قابو پانے اور ماحول دوست متبادل متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے۔