LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ایرانی صدر کی دفاعی معاہدے کی حمایت خوش آئند ہے: طاہر اشرفی

Web Desk

19 October 2026

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مجوزہ اسلامی دفاعی معاہدے کی حمایت اور یمن کے حوثی باغیوں سے باضابطہ لاتعلقی کے اعلان کا پرخلوص خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے درست سمت میں ایک اہم اور تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس مجوزہ اسلامی دفاعی معاہدے میں دیگر کلیدی مسلم ممالک کی شمولیت بھی جلد متوقع ہے، جو آنے والے دنوں میں عالمِ اسلام کے درمیان دفاعی، معاشی اور سفارتی تعاون کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل حالات میں امتِ مسلمہ کا اتحاد اور یکجہتی خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کی ضامن ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ حکمتِ عملی اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ مسلم امت درپیش چیلنجز کا یک زبان ہو کر مقابلہ کر سکے اور خطے کو بیرونی کشیدگی اور اندرونی انتشار سے محفوظ رکھا جا سکے۔