تفتان: ایل پی جی ٹینکر میں ہولناک دھماکا، ایک شخص جاں بحق، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 6 زخمی
Web Desk
19 February 2026
تفتان میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تفتان کے کسٹم ہاؤس کے قریب ایک کھڑا ایل پی جی ٹینکر میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایل پی جی ٹینکر میں زور دار دھماکہ ہوا۔ یہ حادثہ رات دیر گئے پیش آیا جس سے قریبی بازار اور آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ سے شعلے بلند ہو کر قریبی علاقوں تک پہنچ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، آگ نے تقریباً ایک درجن گوداموں اور قریبی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر ستر فیصد قابو پا لیا گیا ہے لیکن مکمل طور پر بجھانے کا آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026