LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز، ایڈم برج سے سفر کا آغاز

Web Desk

16 December 2025

 آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا بین الاقوامی ٹور باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس یادگار ٹور کا آغاز بھارت اور سری لنکا کو جغرافیائی طور پر ملانے والے تاریخی ایڈم برج کے مقام سے کیا گیا۔

یہ ٹرافی اپنے عالمی سفر کے دوران کل (جمعرات) کو عمان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جہاں اسے مسقط کے ایوینیو مال اور امارات کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا۔ عمان کے بعد یہ ٹرافی سری لنکا میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، جو کہ ٹورنامنٹ کا مشترکہ میزبان ہے۔

ٹرافی کے اس عالمی دورے میں عمان، قطر، نیپال، بحرین اور منگولیا جیسے کرکٹ کے فروغ پذیر ممالک بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے سال 7 فروری سے 8 مارچ کے درمیان بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔