LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

معروف شاعر سید سلمان گیلانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سیاسی و مذہبی شخصیات کی شرکت

Web Desk

22 February 2026

معروف شاعر سید سلمان گیلانی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ مولانا محب النبی نے پڑھائی۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ نون لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر، ممبر قومی اسمبلی حافظ میاں نعمان اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہباز کھوکھر موجود تھے۔

تقریب میں شبیر احمد عثمانی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ نے بھی شرکت کی۔

مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آذاد، اوریا مقبول خان، حافظ اسد اوبید اور حافظ زبیر حسن بھی جنازے میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ قاری ارشد اوبید، حافظ اجود اوبید، مولانا مجیب الرحمان، مولانا امجد خان، امیر گیلانی، حزیفہ گیلانی، کلیم حقانی اور مولانا مفتی شاہد بھی موجود تھے۔

مرحوم کے صاحبزادے سید اسامہ گیلانی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔