LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

سڈنی بیچ فائرنگ واقعہ: زخمی حملہ آور نوید اکرم پر فرد جرم عائد

Web Desk

17 December 2025

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین پولیس کا بتانا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ کے زخمی حملہ آور پر حملہ آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو کا کہنا ہے کہ بونڈی حملہ آوروں کےفلپائن کے دورےکے دوران دہشتگرد ٹریننگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا فلپائن کو داعش کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، فلپائن کو دہشتگردی کی تربیت کے لیے استعمال کیے جانے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔فلپائن کے فوجی ترجمان کرنل فرانسل پیڈیلا نے کہا کہ 2024 کے آغاز سے اب تک بڑے انسداد دہشتگردی آپریشن نہیں ہوئے، باغی گروپ منتشر ہیں اور ان کی کوئی قیادت نہیں ہیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل سڈنی کے بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کیا تھا جبکہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔

حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی تھی جو کہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی ہے جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت نوید اکرم کے پاس آسٹریلین شہریت ہے۔