سوئٹزرلینڈ میں بس حادثہ، متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی
Web Desk
11 September 2026
مشرقی سوئٹزرلینڈ کے کینٹن گراوبوئنڈن (Graubünden) کے ایک پہاڑی گاؤں میں مسافروں سے بھری سیاحتی بس کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھاری تعداد میں امدادی ٹیمیں، ایئر ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ کینٹن گراوبوئنڈن پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ حادثہ ایک غیر ملکی سیاحتی بس کو پیش آیا ہے، تاہم حادثے کی حتمی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جنرل ڈچ ایسوسی ایشن آف ٹریول کمپنیز کی ترجمان نے ہالینڈ کے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس ‘او اے ڈی’ (OAD) ٹریول کمپنی کی تھی، جس میں ڈرائیور سمیت 48 مسافر سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق بس میں سوار تمام افراد ڈچ (ہالینڈ) شہری اور کمپنی کے باقاعدہ صارف تھے جو سیاحتی دورے پر سوئٹزرلینڈ میں موجود تھے۔ حادثے کے بعد شدید تباہی کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد اور حالت کے بارے میں حتمی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026
آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی
11 September 2026
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
11 September 2026
کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان
11 September 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی
11 September 2026
حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ
11 September 2026
بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی
11 September 2026