LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Web Desk

11 September 2026

بانیِ پاکستان، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی آج نہایت عقیدت و احترام اور ملکی عزم کی تجدید کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار وطن کی نعمت سے سرفراز کرنے والے اس عظیم رہنما کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب، قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے محمد علی جناحؒ نے اپنی بے مثال سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور ان تھک جدوجہد سے دنیا کے نقشے پر الگ اسلامی ریاست کا خواب شرمندۂ تعبیر کر دکھایا۔

قیامِ پاکستان کے بعد شدید علالت کے باوجود قائد اعظمؒ نے دن رات کام کیا اور کراچی کو ملک کا پہلا دارالحکومت منتخب کیا۔ قیامِ پاکستان کے محض 13 ماہ بعد 11 ستمبر 1948ء کو عظیم قائد 71 برس کی عمر میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے تھے۔ بانیِ پاکستان کا دیا ہوا زریں اصول “اتحاد، ایمان اور تنظیم” موجودہ دور کے تمام داخلی و خارجی چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین لائحہ عمل ہے۔ آج کا دن اس امر کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار پاکستان کی تعمیر صرف قائد کے نظریات پر صدقِ دل سے عمل پیرا ہو کر ہی ممکن ہے۔