حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ
Web Desk
11 September 2026
یمن کی انصار اللہ (حوثی) تحریک کے سینئر سیاسی و عسکری اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل بحری راستے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ باب المندب کی گزرگاہ دنیا بھر میں ایندھن، قدرتی گیس اور غذائی اجناس کی ترسیل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جس کی مکمل ناکہ بندی یا کنٹرول سے عالمی اقتصادیات پر انتہائی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں کلیدی اہمیت کی حامل دفاعی تنصیبات اور الخالد اور جبل النصر سمیت اہم عسکری اڈوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ اس پیش رفت سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ حوثی فورسز بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تاریخی اور اسٹریٹجک المخا (Mokha) ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں، جبکہ ان کا مقابلہ کرنے والی مخالف سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے بھاری ہتھیار ڈال کر سرنڈر کر دیا ہے
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026
آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی
11 September 2026
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
11 September 2026
کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان
11 September 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی
11 September 2026
بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی
11 September 2026
یمن نے ساحلی علاقوں کا تحفظ عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیدیا
11 September 2026