سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Web Desk
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے تھانہ سیدو شریف میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان سمیت 200 سے زائد افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ سیدو شریف میں درج کی گئی ایف آئی آر (FIR) میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر امجد، ایم این اے سہیل سلطان، ایم پی اے فضل حکیم، ایم پی اے علی شاہ خان، ایم پی اے اختر خان اور ایم پی اے حمید الرحمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ درج مقدمے میں پولیس و انتظامی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے، سرکاری کام میں مداخلت اور مرکزی سڑک کو بند کر کے عام شہریوں کی رفت و آمد میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو سوات میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اور ڈی آئی جی پولیس کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا تھا، جس کے دوران مبینہ طور پر سڑکیں بلاک کی گئی تھیں اور افسران کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026