پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول نہیں، پبلک سرونٹس ہیں: سپریم کورٹ
Web Desk
16 March 2026
سپریم کورٹ نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین کے بارے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے۔
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں۔فیصلے کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے، تاہم ان کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹربیونل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ محض اس بات سے کہ ادارہ سرکاری محکمہ ہے، ملازمین خود بخود سول سرونٹ نہیں بن جاتے۔سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین علیحدہ قانونی فریم ورک اور رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں، اور 2021 کی ترمیم کے بعد بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ایک آزاد قانونی محکمہ کے طور پر کام کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ریسکیو ڈرائیور محمد خلیل نے اپنے خلاف ہونے والی محکمانہ تادیبی کارروائیوں کو پنجاب سروس ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا، جس پر سروس ٹربیونل نے معاملے کی نئی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ حکومت پنجاب کا موقف تھا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین مخصوص قانونی ڈھانچے کے تحت پبلک سرونٹس ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026