عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
Web Desk
25 August 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں قرار دیا ہے کہ عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کردہ توہینِ عدالت کی درخواست الگ سے نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ مرکزی مقدمے کے ساتھ ہی سنی جائے گی۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق مرکزی مقدمہ 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، اسی روز اس درخواست کی بھی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں توہینِ عدالت کے متعدد مقدمات پہلے ہی سے زیرِ التوا ہیں۔ عدالتی پالیسی اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت کسی بھی مقدمے کو اس کی مقررہ تاریخ سے پہلے یکدم سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔
اس فیصلے کے بعد اب عظمیٰ خان کی درخواست پر باقاعدہ قانونی کارروائی 16 ستمبر کو ہی آگے بڑھے گی۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
8 October 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب
8 October 2026
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم
8 October 2026
پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل
8 October 2026
چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت
8 October 2026
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق
8 October 2026