LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

ڈویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کا ایف بی آر کا موقف مسترد

Web Desk

20 July 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمپنیوں کی ڈویڈنڈ انکم پر 35 فیصد نارمل کارپوریٹ ٹیکس وصول کرنے سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا موقف مسترد کرتے ہوئے ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس عقیل احمد عباسی کا تحریر کردہ یہ اہم فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جاری کیا گیا، جس میں ایف بی آر کی تمام سول پٹیشنز اور اپیلیں میرٹ سے عاری قرار دے کر خارج کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ڈویڈنڈ انکم ایک الگ ٹیکس بلاک ہے جس پر صرف سیکشن 5 کے تحت 10 فیصد کا حتمی (Final) ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جبکہ سیکشن 39 کا اطلاق اس پر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ کیس سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی، فوجی فاؤنڈیشن اور فوجی فرٹیلائزر سمیت متعدد بڑی کمپنیوں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔