بانی پی ٹی آئی کی فوری طبی معائنے کے لیے شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
Web Desk
25 February 2026
بانی پی ٹی آئی کے علاج اور ہسپتال منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سردار لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور حمزہ ستار کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا ہسپتال منتقل کیا جائے۔
درخواست میں درج ذیل اہم مطالبات کیے گئے ہیں:ماہر امراضِ چشم سے معائنہ: بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے ماہر امراضِ چشم (Eye Specialist) تک رسائی دی جائے۔ذاتی معالجین کی رسائی: بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو ان تک فوری رسائی فراہم کی جائے۔نگرانی میں علاج: بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اور علاج ان کے اپنے ذاتی معالجین کی زیرِ نگرانی کروایا جائے۔وکلاء کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے فوری اقدامات ناگزیر ہیں اور انہیں ان کی پسند کے ہسپتال اور ڈاکٹرز سے علاج کروانے کا قانونی حق ملنا چاہیے
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026