ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بانی کے خلاف کارروائی سے روک دیا
Web Desk
20 February 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کر لیا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے موقف اپنایا کہ ٹانگ میں گولی لگنے اور زخمی ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے، تاہم ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی کی بنیاد پر ان کا حقِ دفاع ختم کر دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جب ٹرائل کورٹ نے خود دو تاریخوں پر بانی کا زخمی ہونا تسلیم کیا، تو پھر حقِ دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدمے میں ان کا پہلے ہی ایک اختلافی نوٹ موجود ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے اب دوسرے فریق کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حکم کے بعد ٹرائل کورٹ میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل فی الوقت رک گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026