چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل پر اظہار افسوس
Web Desk
24 July 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے افسوسناک حملے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار (گن مین) کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے شہید جج اور سیکیورٹی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ چیف جسٹس نے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس المناک واقعے کے پیشِ نظر اور بلوچستان کی عدلیہ و شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کے طور پر 25 جولائی کو منعقد ہونے والی جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور دھمکیوں کے ذریعے انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی اور پاکستان کی عدلیہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی پاسداری کے اپنے عزم پر مضبوطی سے قائم رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی
25 July 2026
لیبیا کشتی حادثہ کیس، ملزم محمد طاہر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
25 July 2026
سندھ کو 18 برسوں میں 22 ہزار ارب روپے ملے، کراچی کو صرف 3 فیصد دیا گیا: مصطفیٰ کمال
25 July 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار
25 July 2026
وزیر اعلیٰ کا مون سون بارشوں کے سپیل پر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے حکم
25 July 2026
چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر
25 July 2026
اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں، باہمی تعاون پر اتفاق
25 July 2026
لاہور ہائیکورٹ: پارکنسن کے مریض ڈاکٹر ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور
25 July 2026