LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

سکھر حیدرآباد موٹروے 5 سیکشنز میں تقسیم، عالمی بینکوں کے تعاون سے ستمبر میں معاہدے کا امکان، بلوچستان کے لیے 115 ارب روپے مختص

Web Desk

3 July 2026

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کے حکام کی جانب سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بالخصوص

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کے حکام کی جانب سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بالخصوص سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزارتِ مواصلات کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں بلوچستان کے مواصلاتی منصوبوں کے لیے 115 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کی گئی ہے تاکہ صوبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جا سکے۔

حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کو تیز رفتار اور شفاف تعمیر کے لیے 5 مختلف سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سیکشن 1 حیدرآباد سے ٹنڈو آدم تک، جس کی کل لمبائی 57 کلومیٹر ہوگی، سیکشن 2  ٹنڈو آدم سے نوابشاہ تک، جو 63.5 کلومیٹر طویل ہوگا، سیکشن 3  نوابشاہ سے نوشہرو فیروز تک، جس کی لمبائی 64.5 کلومیٹر ہے، سیکشن 4  نوشہرو فیروز سے رانی پور تک، جو 60.9 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور سیکشن 5 رانی پور سے سکھر تک، جس کی کل لمبائی 59.6 کلومیٹر ہوگی۔

وزارتِ مواصلات کے مطابق، ان مختلف سیکشنز کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ حاصل کی جا رہی ہے۔ سیکشن ایک اور دو کی تعمیر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے کی جائے گی۔ سیکشن تھری کے لیے ‘اوپیک’ (OPEC) فنڈ فراہم کرے گا، جبکہ سیکشن چار اور پانچ کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (IDB) فنڈنگ کر رہا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبے کی تعمیراتی کارروائی کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے رواں سال ستمبر تک باقاعدہ کنٹریکٹ (معاہدہ) سائن کر لیا جائے گا۔