شکارپور کے قریب سکھر ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، ریلوے ٹریک پر دھماکہ
Web Desk
16 December 2025
شکارپور کے قریب ہمایوں کے علاقے میں سکھر ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، جہاں ٹرین کے گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق دھماکے کے باوجود ریلوے کی پٹڑی محفوظ ہے اور ٹریک معمول کے مطابق ٹریفک کے لیے کھلا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت کم تھی۔
واقعے کے بعد ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور ریلوے ٹریک پر دھماکے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیرِ داخلہ نے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026