وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
16 November 2025
وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وفاقی وزیر اویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویرکا کہنا ہے کہ شوگر سیکٹر ڈی ریگولیشن کی سفارشات ایک دو دن میں وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کر دی جائیں گی۔ رانا تنویر حسین کے مطابق شوگر سیکٹر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈی ریگولیشن کی جائے گی ۔ امپورٹ ایکسپورٹ کوٹا ختم کیا جائے گا ۔ حکومت چاہتی ہے قیمتوں کا تعین امپورٹ ایکسپورٹ مارکیٹ فورسز کریں۔وفاقی وزیر نے بتایا کچھ شوگر ملز کرشنگ شروع کر چکیں ۔ 36 سے زائد نے بوائلر آن کر دیئے گئے ہیں ۔ اگر کرشنگ دسمبر کے پہلے ہفتے تک جاتی ہے تب بھی اسٹاک موجود ہے ۔
درآمدی چینی کی فروخت کے لیے ایف بی آر کا پورٹل بند نہیں کیا گیا۔ درآمدی چینی آدھی فروخت ہوئی آدھی موجود ہے ۔ درآمدی چینی بھی مقامی چینی کی طرح فروخت ہو رہی ہے، مارکیٹ فورسز فیصلہ کریں گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
7 September 2026
پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت
7 September 2026
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
7 September 2026
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی
7 September 2026
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا
7 September 2026
جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا
7 September 2026