سوڈان: آر ایس ایف کا شہری مقامات پر حملہ، 46 بچوں سمیت 116 افراد ہلاک
Web Desk
7 December 2025
کالوگی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو بتایا کہ مرنے والوں میں 46بچے بھی شامل ہیں جو اس وقت پری سکول میں موجود تھے، سوڈانی مسلح افواج کے دو فوجی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ آر ایس ایف نے چھوٹے بچوں کے سکول پر حملہ کیا اور اس کے بعد ان شہریوں کو نشانہ بنایا جو جائے وقوعہ پر امداد دینے کے لیے پہنچے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ شہر کے ہسپتال اور ایک سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، علاقے میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث ہلاکتوں کی تفصیلات اکٹھی کرنا مشکل ہو رہا ہے، اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔یونیسیف کے سوڈان میں نمائندے شیلیڈن ییٹ نے کہا کہ سکول میں بچوں کا قتل بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بچوں کو کبھی بھی جنگ کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہئے، تمام فریقین فوری طور پر حملے بند کریں اور انسانی امداد کی محفوظ اور آزادانہ رسائی کی اجازت دیں۔سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ کم از کم نو افراد مارے گئے، جن میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں، جب آر ایس ایف اور اس کے اتحادی گروپ SPLM–N (الحلو) نے کنڈرگارٹن اور دیگر شہری تنصیبات پر جان بوجھ کر خودکش ڈرون حملے کیے۔گروپ نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔یہ واقعہ جاری خانہ جنگی میں عام شہریوں کے خلاف آر ایس ایف پر لگنے والے مزید ایک مبینہ ظلم کا اظہار ہے، جنگ کا تیسرا سال جاری ہے، جس میں آر ایس ایف اور سوڈانی فوج ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں، اور فوج پر بھی مظالم کے الزامات لگ چکے ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں میں کردفان میں لڑائی انتہائی شدید ہو گئی ہے، خاص طور پر پچھلے ماہ دارفور کے شہر الفاشر کے آر ایس ایف کے ہاتھوں سقوط کے بعد کردفان دونوں فریقوں کے لیے انتہائی سٹریٹجک ہے۔یہ علاقہ مغرب میں آر ایس ایف کے زیر قبضہ دارفور اور مشرق و شمال میں حکومتی علاقوں کے درمیان واقع ہے، جو دونوں فریقوں کی اہم گزرگاہ ہے، الفاشر جیسے بڑے شہر پر قبضہ آر ایس ایف کو دارالحکومت خرطوم تک براہ راست رسائی دیتا ہے، جسے حکومت نے اس سال کے شروع میں دوبارہ حاصل کیا تھا۔مورگن نے مزید کہا کہ فوج کے لیے کردفان پر کنٹرول برقرار رکھنا اس لیے اہم ہے تاکہ وہ ملک کے وسطی، شمالی اور مشرقی حصوں میں اپنے اڈوں کا تحفظ کر سکے اور آر ایس ایف کے زیر قبضہ دارفور پر حملے شروع کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
15 October 2026