LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم لیہ میں مبینہ مضرِ صحت چاول کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد کی حالت غیر کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 10 روز کی توسیع سعودی دارالحکومت کے سکولوں میں ایک ہفتے تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ پیپلزپارٹی گورنر راج اور ایمرجنسی بارے اپنا موقف واضح کرے: فاروق ستار روس 60 روزہ مکمل جنگ بندی کرے تو یوکرین میں انتخابات کرا دیں گے، زیلنسکی ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری مردان میں 12 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سیٹ اپ کے خدوخال سامنے آگئے پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک

طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے متحرک

Web Desk

10 October 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں مالیاتی اور آن لائن فراڈ میں ملوث مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) متحرک ہو گیا ہے۔ واقعے کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شہزاد بخاری نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر فوری اور سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کے مطابق آن لائن اور مالیاتی دھوکہ دہی کے اس معاملے میں مرکزی ملزم نعمان کی ابتدائی شناخت کر لی گئی ہے۔ ملزم نعمان نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے دوران خود کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹنٹ ظاہر کیا تھا، جبکہ اس کے ساتھ ایک عورت بھی اس گھناؤنے سائے میں برابر کی شریک کار بتائی جاتی ہے۔ ایف آئی اے نے دونوں مبینہ ملزمان کے حوالے سے نادرا اور بینکوں سے ڈیٹا حاصل کر کے ان کے نام بیرونِ ملک فرار سے روکنے کے لیے ‘سٹاپ لسٹ’ میں شامل کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تشکیل دی گئی ایف آئی اے ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا