آبنائے ہرمز میں 2500 سے زائد کنٹینرز لیجانے والا بحری جہاز ڈوب گیا
Web Desk
15 October 2026
علاقائی تناؤ اور سمندری سیکیورٹی کے شدید بحران کے دوران آبنائے ہرمز میں 2500 سے زائد کنٹینرز لے جانے والا ایک بڑا تجارتی بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے مطابق، مذکورہ کنٹینر بردار جہاز سمندر میں ایک بارودی سرنگ (Naval Mine) سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی جو بالآخر اس کے ڈوبنے کا سبب بنی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تجارتی جہاز آبنائے ہرمز میں ایک انتہائی خطرناک اور غیر معائنہ شدہ بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے 50 ہزار ٹن وزنی کنٹینر جہاز اور وہاں سے نکلنے والے 19 ہزار ٹن وزنی ایک اور تجارتی جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائلز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ ‘رائٹرز’ کے مطابق ایران نے سمندری حدود میں امریکی بحری جہازوں کی نگرانی کے لیے چھوٹی کشتیوں کا استعمال شروع کیا ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق ان تمام حملوں اور سمندری سیکیورٹی میں عدم استحکام کا مقصد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026