LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

Web Desk

19 December 2025

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کی بھارت سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں بھارتی عسکری کارروائیوں اور عالمی امن و استحکام پر ان کے منفی اثرات سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ رپورٹ پاکستان کے دیرینہ موقف کی توثیق کرتی ہے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور جارحانہ بھارتی رویے سے متعلق رپورٹ میں دیے گئے مشاہدات کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پانی کے بہاؤ کو متاثر کرنے والی بھارتی کارروائیاں پاکستان کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں، جبکہ انسانی حقوق ماہرین کی رپورٹ بھارتی طرزِ عمل پر بڑھتے ہوئے عالمی خدشات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت قانون اور مکالمے کے بجائے دھمکی، طاقت اور تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ دیگر ممالک میں مداخلت اور قتل و غارت کی رپورٹس ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر گامزن ہے، اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کی رپورٹ نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کو بے نقاب کر دیا ہے۔