ملکی برآمدات کو گلوبل ویلیو چین کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں,وزیراعظم شہباز شریف
Web Desk
7 January 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات کے فروغ سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کے حصول کو حکومت کی ترجیح قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدات، بالخصوص زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے جامع اور مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹرز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر کام تیز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی۔
اجلاس کو برآمدات میں اضافے سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں جولائی تا دسمبر 2025 کے تجارتی اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ویلیو سیکٹرز، جن میں انجینئرنگ، ادویات، میڈیکل ڈیوائسز اور پراسیسڈ فوڈ شامل ہیں، کی برآمدات بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ملکی برآمدات کو گلوبل ویلیو چین کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں جبکہ برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے لیے بندرگاہوں اور لاجسٹکس کے نظام میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چاول کی برآمدات کے حوالے سے متعدد ممالک کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026