زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
Web Desk
8 October 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہے، جس کے بعد ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26 ارب 79 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ مسلسل بہتری ملک میں معاشی استحکام اور روپے کی قدر کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026