خلا میں اسٹار لنک سیٹلائٹ قابو سے باہر، اسپیس ایکس کی وارننگ جاری
Web Desk
20 December 2025
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ مدار میں موجود اسٹار لنک سیٹلائٹس میں سے ایک تکنیکی خرابی کے باعث کمپنی کے قابو سے باہر ہو چکا ہے۔
اسپیس ایکس کے مطابق بدھ کے روز اسپیس انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو تکنیکی مسئلہ درپیش آیا، جس کے بعد وہ چھوٹے چھوٹے حصوں میں ٹوٹ گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کا مرکزی حصہ اس وقت خلا میں تیر رہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران مدار سے زمین کی جانب گرنے کا امکان ہے۔
اسپیس ایکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خرابی کے باعث پروپلژن ٹینک خالی ہو گیا، جس کے نتیجے میں سیمی-میجر ایکسز میں تیزی سے کمی واقع ہوئی (تقریباً 4 کلو میٹر)، جبکہ نسبتاً کم رفتار سے چند پرزے الگ ہو کر باہر نکل گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ فی الحال بڑی حد تک سالم حالت میں خلا میں موجود ہے، تاہم توقع ہے کہ چند ہفتوں میں زمین کے ایٹماسفیئر میں دوبارہ داخل ہو کر مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026
غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان
13 October 2026
ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز
13 October 2026
امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
13 October 2026