LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 13 زخمی

Web Desk

14 November 2025

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب پولیس اہلکار اور فارنزک سائنس لیبارٹری (FSL) کی ٹیم اسٹیشن کے اندر معائنے میں مصروف تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن کے احاطے میں کھڑی متعدد گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد فائر ٹینڈرز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کردی گئیں۔ جانی نقصان کے خدشے کے پیشِ نظر مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور اصل وجہ جاننے کے لیے باضابطہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔