سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان جاری رکھے گی،سر ی لنکن کرکٹ بورڈ
Web Desk
12 November 2025
سری لنکا ٹیم نے دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے بعد افواہیں دم توڑ گئیں۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے جاری دورے سے متعلق باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی، تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق دورہ جاری رکھیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے قریبی رابطے میں ہیں۔ پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی یا عملے کا رکن ہدایات کے برخلاف وطن واپس جاتا ہے تو اس کے عمل کا باضابطہ جائزہ لیا جائے گا، اور دورہ بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے فوری طور پر متبادل کھلاڑی بھیجے جائیں گے۔ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق، کھلاڑیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے، اور پی سی بی نے فول پروف سیکیورٹی کی مکمل ضمانت دی ہے۔سری لنکن ٹیم اپنے شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
3 September 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا
3 September 2026
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
3 September 2026
اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد
3 September 2026
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
3 September 2026
سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا
3 September 2026
شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
3 September 2026
پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے سالانہ ٹرائلز رواں ہفتے شروع ہوں گے
3 September 2026