LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

پاکستان کا سری لنکن کرکٹ ٹیم سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ

Web Desk

12 November 2025

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے جانب سے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر پاکستانی عوام، حکومتی شخصیات اور کرکٹ شائقین نے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ جاری رکھیں۔ اس فیصلے کو پاکستان میں ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹوئٹر) پر سری لنکن ٹیم کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ: “ہم سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔ سیریز کے اگلے دونوں میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔”
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ “پاکستان آمد پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کرکٹ کے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر ہم سری لنکن ٹیم کے مشکور ہیں۔”
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سری لنکن ٹیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا: “پاکستان آمد اور شاندار کرکٹ کھیل پیش کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔”
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو اس کے متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بورڈ، ٹیم اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سری لنکن ٹیم کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کے شائقین نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور کھیل کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔