LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

سری لنکا نے ورک فرام ہوم پروفیشنلز کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا متعارف کروا دیا 

Web Desk

13 February 2026

کولمبو: خوبصورت ایشیائی ملک سری لنکا نے ورک فرام ہوم کرنے والے پروفیشنلز کو خوش آمدید کہنے کے لیے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کروا دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد غیر ملکی ماہرین کی توجہ حاصل کرنا ہے تاکہ وہ سری لنکا میں رہتے ہوئے کسی بیرونی کمپنی، فری لانس کام یا اپنا کاروبار انجام دے سکیں۔

ویزا کے لیے درخواست گزاروں کی کم از کم ماہانہ آمدنی 2 ہزار ڈالرز ہونی چاہیے، اور اگر خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہوں تو ہر اضافی فرد کے لیے 500 ڈالرز ماہانہ کا اضافہ لازم ہوگا۔ درخواست گزار کو ہیلتھ انشورنس، رہائش کے انتظامات، اور اپنے ملک میں جرائم سے پاک ریکارڈ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

ویزا حاصل کرنے والے افراد کو ایک سال تک سری لنکا میں قیام کی اجازت ہوگی، جس میں مزید توسیع بھی ممکن ہے، اور وہ سری لنکا میں بینک اکاؤنٹ کھولنے اور بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کے اہل ہوں گے۔