LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

Web Desk

22 December 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی نشست میں طلبہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات کے پس منظر اور اصل حقائق کو جاننا ضروری ہے تاکہ گمراہ کن بیانیے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران تمام سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے جس سے کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں، طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے آگاہی سیشنز نوجوانوں کو حقائق سمجھنے، قومی بیانیے کو جانچنے اور ذمہ دار شہری بننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ طلبہ کو اپنی توانائیاں مثبت سمت میں بروئے کار لاتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کو سیکھنے پہ لگانی چاہیں، نشست کے اختتام پر طلبہ نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں