LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری

Web Desk

2 October 2026

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا انتہائی اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ اس پورے عمل میں صرف ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اختلافِ رائے یا مسائل کے حل کا واحد راستہ صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمان ہی وہ واحد فورم ہے جہاں تمام قومی مسائل کا آئینی اور سیاسی حل نکالا جا سکتا ہے، جبکہ ان کا دفتر ہمیشہ بات چیت کے لیے کھلا ہے۔ اجلاس میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی اعلیٰ ترین قیادت شریک ہے جن میں وفاقی وزراء امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن نقوی، طلال چوہدری، طارق فضل چوہدری، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی شامل ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن کی طرف سے محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر خان، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک عامر ڈوگر اور سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت سلمان اکرم راجہ بھی اس اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ شرکاء نے موجودہ سیاسی ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل پر غور شروع کر دیا ہے۔