LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان حماس کی کارکنوں کو مقبوضہ مغربی کنارے یہودی قبضہ گیروں کیخلاف متحرک ہونے کی ہدایت روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ

ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین

Web Desk

18 October 2026

اسپین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث اب تک یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو سے زائد کا شدید معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اس جنگ کے اثرات عام عوام پر انتہائی بھاری پڑ رہے ہیں۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام اور برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی مخالفت کرنے والے یورپی رہنماؤں کا مؤقف بالکل درست ثابت ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور تباہ کن معاشی و سماجی اثرات نے ثابت کر دیا ہے کہ جنگ کو ’نہ‘ کہنے کا فیصلہ ہی درست تھا۔

ہسپانوی وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی پارلیمان نے جنگ سے متاثرہ شعبوں اور نجی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے 12 ارب یورو کے جامع امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت سب سے اہم اور بنیادی ہدف اس تباہ کن جنگ کو جلد از جلد ختم کروانا ہے۔