LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

Web Desk

10 July 2026

جنوبی افریقا کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنے پہلے تاریخی دورے پر کراچی پہنچ گئی ہے، جہاں انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول اور سخت سکیورٹی کے حصار میں قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل یہ اہم سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی، جس کا مقصد آئندہ اے سی سی ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری ہے۔ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت فضا فیاض جبکہ مہمان ٹیم کی کمان نیکی وین سورس سنبھالیں گی۔ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک فلڈ لائٹس میں تربیتی سیشنز کا آغاز کریں گی، جبکہ 13 جولائی کو ٹرافی کی رونمائی اور دونوں کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی۔ سیریز کا پہلا میچ 14، دوسرا 17، تیسرا 19، چوتھا 22 اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اسکواڈ میں الزوہہ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری اور کومل خان سمیت 17 کھلاڑی شامل ہیں، جن کی کوچنگ کے فرائض محمد مسرور اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر جویریہ رؤف (فیلڈنگ کوچ) انجام دے رہی ہیں۔