نوشہرہ میں پہلی مرتبہ خاتون افسر کو (ڈی پی او) تعینات کر دیا گیا
Web Desk
5 July 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پولیس افسر کو ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) تعینات کر کے نئی تاریخ رقم کر دی گئی ہے۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد نامور پولیس افسر سونیا شمروز کو ڈی پی او نوشہرہ مقرر کیا گیا، جنہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے۔
سونیا شمروز کا شمار انتہائی باصلاحیت، مروجہ قوانین پر عبور رکھنے والی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ سے کریمنالوجی (علمِ جرمیات) میں انٹرنیشنل فیلوشپ حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں “ایشیا کی بہترین خاتون آفیسر” کا باوقار ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
پولیس ڈپارٹمنٹ اور عوامی حلقوں میں ان کی اس تعیناتی کو ایک انتہائی اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف محکمہ پولیس میں خواتین کی نمائندگی اور حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ انتظامی و امن و امان کے امور میں بھی واضح بہتری آئے گی۔ سونیا شمروز کے چارج سنبھالنے کے بعد نوشہرہ پولیس میں ایک نئے اور جدید پولیسنگ کے دور کے آغاز کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026