LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا

صومالیہ کا متحدہ عرب امارات سے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان

Web Desk

12 January 2026

صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق موغادیشو میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

کابینہ نے مؤقف اختیار کیا کہ امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیاں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے لیے خطرہ ہیں اور یہ دیگر ممالک کی خودمختاری کے احترام کے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

صومالی کابینہ کا کہنا ہے کہ امارات کی مداخلت سے متعلق صومالیہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اسی بنیاد پر امارات کے ساتھ تمام سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ صومالیہ کی تین بندرگاہوں سے متعلق معاہدے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔