سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا۔۔ کہاں نظر آئے گا اور کہاں نہیں؟
Web Desk
16 February 2026
ماہرین فلکیات کے مطابق آج، 17 فروری 2026 کو سال کا پہلا سورج گرہن لگے گا، تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ بین الاقوامی خلائی ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک حلقوی (اینولر) گرہن ہوگا، جس کے دوران چاند سورج کے عین درمیان میں آ جائے گا لیکن اسے مکمل طور پر نہیں چھپائے گا۔
اس منظر کو عام طور پر ’رِنگ آف فائر‘ کہا جاتا ہے، جب سورج کے کنارے سے روشنی چھن کر ایک سنہری انگوٹھی کی شکل میں دکھائی دیتی ہے۔ مکمل گرہن صرف انٹارکٹیکا کے چند علاقوں میں دکھائی دے گا جبکہ جنوبی امریکہ کے ممالک جیسے چلی اور ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے کچھ حصوں میں جزوی گرہن نظر آئے گا۔
پاکستان میں گرہن دیکھنے کے شوقین افراد کو یہ موقع نہیں ملے گا، تاہم پاکستانی وقت کے مطابق گرہن کا آغاز دوپہر 12:01 بجے ہوگا اور دو گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست دیکھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے صرف خصوصی سولر فلٹر یا منظور شدہ حفاظتی چشموں کے ساتھ ہی اس کا مشاہدہ ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر انتخابات: 34 شکایات درج کرائیں، الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی: شیری رحمان
3 August 2026
مخالفین کو آزاد کشمیر میں ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ
3 August 2026
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن
3 August 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
3 August 2026
پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
3 August 2026
پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی
3 August 2026
شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
3 August 2026