الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس ہوگا
Web Desk
19 November 2025
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف نوٹس جاری کر دیا ہے جنہوں نے ضمنی انتخاب کے دوران سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سہیل آفریدی کے بیان پر قانونی کارروائی کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ دو لاکھ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کے دن کوئی بدمزگی ہوئی تو متعلقہ اہلکار رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی
29 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
29 September 2026
سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی
29 September 2026
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026